کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، گرفتار 100 سے زائد شہریوں کی ضمانت منظور

May 12, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے کے الزام میں مختلف اضلاع سے گرفتار 100 سے زائدشہریوں کی پانچ، پانچ ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، منگل کو سٹی کورٹ میں تمام ڈسٹرکٹس کے متعلقہ اسپیشل ڈیوٹی پر تعنیات جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مختلف اضلاع سے گرفتار100 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا، گرفتار شدگان میں مزدور،دکاندار ڈرائیوز اور بھیک مانگنے والے شامل تھے،جوڈیشل مجسٹریت ایسٹ کی عدالت نے 88 شہریوں کو بری کرتے ہوئے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور درج کی گئی ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔