سول ہسپتال کے 2 ڈسپنسر، ای سی جی ٹیکنیشن،ایک کئیر ٹیکر معطل

May 12, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نےہیلتھ ایمرجنسی کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر ہسپتال کے دو ڈسپنسرز ،ایک ای سی جی ٹیکنیشن اور ایک کئیرٹیکر کو معطل کر کے سول ہسپتال سے فارغ کر دیا ۔گزشتہ روز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹرارباب کامران کاسی نے ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر ہسپتال کے دو ڈسپنسرز ،ایک ای سی جی ٹیکنیشن اور ایک کئیر ٹیکر کو معطل کر کے سول ہسپتال سے فارغ کر دیاجن میں ڈسپنسر نصیب اللہ ، ڈسپنسر مرزا عزیر خان ، ای سی جی ٹیکنیشن محمد عرفان اور کئیر ٹیکر محمد حیات شامل ہیں، ایم ایس کے مطابق معطل اہلکاروں نے کوویڈ- 19 کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعین زمہ داریاں نبھانے سے انکار کر دیا۔ شعبہ طب کے ہر فرد کا کڑا امتحان ہے ، سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی ۔