ملتان، مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، عوام پریشان

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن یونین کونسل نمبر 1 تا 68 تک مشتمل تھی جس کو 6 ماہ قبل یونین کونسل 94 تک بڑھا دیا گیا تھا۔ لیکن ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حدود تا حال بڑھائی نہ جاسکی اور نئی شامل ہونے والی یونین کونسلوں میں ابھی تک عملہ صفائی تعینات ہو سکا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، ان یونین کونسلوں میں کئی سالوں سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھنے کے باعث اب یہ بڑے بڑے ڈھیروں کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور اب شدید تعفن اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ یونین کونسل 77ملز پھاٹک مظفر آباد اپنی گنجان آبادی کی وجہ سے ایک بڑی یونین کونسل مانی جاتی ہے۔ علاقہ میں موجود تمام خالی پلاٹ کوڑے کے بڑے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں، علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔