گندم کی تاریخی پیداوار پر فواد چوہدری کی مبارک باد

May 12, 2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں اور حکومت کو تاریخی 2 کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار پر مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ مبارک باد وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ زرعی معیشت میں 1100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، تاریخی ترقی کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ممکن ہوئی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار سے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔