عید پر رشتے داروں کو گھر آنے سے روکیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی اپیل

May 12, 2021

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال عید الفطر پر رشتے داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے یہ اپیل کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو عید الفطر کے بعد صورتِ حال خراب ہو جائے گی۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ سال عید الفطر پر عوام کے میل جول کے باعث کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔