چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تحائف اور عیدی تقسیم

May 13, 2021

لاہور(خبر نگار) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر سکول آف سٹریٹجک سٹڈیز کے سی ای او علی ساجدنےچائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا سی ای او علی ساجد نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔علی ساجد نے بچوں کے ہاسٹل کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات بھی کی۔