چاند کی رویت متنازع بنانے کا مفتی منیب کا بیان قابل مذمت ہے، شبلی فراز

May 13, 2021

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔