انشاءاللّٰہ! بہت جلد اچھے دن آئیں گے: سارہ علی خان

May 14, 2021

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے عیدالفطر کے موقع پر اچھے دنوں کی اُمید ظاہر کی ہے۔

سارہ علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو بھائی بہن کے حسین رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سارہ علی خان اپنے بھائی کے ہمراہ کسی برفانی علاقے میں موجود ہیں۔

سارہ علی خان نے تصویر کے کیپشن میں اپنے تمام مداحوں اور عزیزوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں دُعا اور اُمید کرتی ہوں کہ یہ عید پوری دُنیا کے لوگوں کے لیے خوشیاں اور سلامتی لیکر آئے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’انشاءاللّٰہ! پوری دُنیا میں اچھے اور بہتر دن بہت جلد آئیں گے۔‘

واضح رہے کہ بھارت سمیت دُنیا کے کئی ایشیائی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔