ریحانہ اپنا نیا میوزک البم ریلیز کرنے کیلئے تیار

May 14, 2021

مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ ایک طویل عرصے اپنی نئی میوزک ویڈیو کی تیاری پر کام کر رہی ہیں اور آخر کار ان کا نواں البم اور نئی میوزک ویڈیو ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ ریحانہ اپنے نئے گانوں پر مبنی البم پر کام کررہی ہیں جس میں انکی نئی میوزک ویڈیو بھی شامل ہے۔

گلوکارہ کے مداح کافی عرصے سےاس انتظار میں تھے کہ ان کی کوئی نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہو۔

اور اب رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے نویں البم جسے شائقین اور خود گلوکارہ نےR9' 'کے نام دیاہے ، جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا ۔

رپورٹ میں میوزک ویڈیو کےشوٹ سے متعلق تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریحانہ جولائی میں لاس اینجلس میں ایک نیا میوزک ویڈیو بنائیں گی۔