عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں۔
ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔
ریحانہ کا ٹوئٹ سامنے آتے ہی بی جے پی کے حامیوں کو جیسے آگ لگ گئی۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر ریحانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
نریندر مودی کی حامی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ کسان بھارت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ چین بھارت پر قابض ہوجائے۔
دوسری جانب بھارتی اداکار گپی گریوال نے ان کے ٹوئٹ پر ’احترام‘ کا لفظ لکھا۔