آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا مسافر طیارہ

June 05, 2021

امریکا کی ایک کمپنی نے آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا نیا مسافر طیارہ تیار کرلیا ہے ۔

امریکا کی ’بوم سُپر سونک‘ نامی کمپنی نے آواز کی رفتار سے تیز فضا میں اڑنے والے مسافر طیارے کو ’اوورچر سپر سوئنگ ایئر کرافٹ‘ کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ امریکا سے لندن کا سفر صرف ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرسکتا ہے ۔

اس جہاز میں 65 سے 88 نشستیں نصب کی گئی ہیں، جن کے کرایے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، طیارے میں تمام ہی نشستوں کو بزنس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔