ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام

June 08, 2021

ملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت اپنی جگہ برقرار ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 750 روپے برقرار ہے۔

اسی طرح ملک میں دس گرام سونے کی قدر 95 ہزار 808 روپے برقرار رہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1895 ڈالر فی اونس ہے۔