بھارتی مسافر طیارے کے کھانے سے بلیڈ نکل آیا

June 17, 2024

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ایئر لائن کے مسافر طیارے میں مسافر کو دیے کھانے سے بلیڈ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے بنگلورو سے سان فرانسسکو جارہا تھا، طیارے میں دیے گئے کھانے سے بلیڈ نکلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی کو کھانے میں آلو اور چاٹ دیا گیا تھا جس میں سے بلیڈ نکلا جو کہ کھانے کے ساتھ اس کے منہ میں چلا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے جواب میں فضائی کمپنی نے مسافر سے رابطہ کر کے اسے بزنس کلاس ٹکٹ کی پیشکش کی تاہم صحافی نے اس پیشکش کو رشوت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔