ملک میں کورونا ویکسی نیشن آج 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، اسد عمر

June 09, 2021


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاکہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔