متوقع حصہ وراثت سے دست بردار ہونا

June 11, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مجھے میرے چچا نے گود لیا تھا۔ چچا کی اور اولادیں بھی ہیں۔چچا کی زندگی میں چچا کی اولادوں نے کہا تھا کہ وہ چچا کی میراث میں حصہ نہیں لیں گے اور سب جائیداد مجھے دے دیں گے، مگر اب چچا کا انتقال ہوگیا ہے تو وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں اور جائیداد خود تقسیم کرلی ہے اور مجھے کچھ نہیں دیا ہے۔ کیا میرا چچا کی میراث میں مطالبہ جائز نہیں اور کیا میرے چچازادوں اور چچازادیوں کے لیے وہ مال حلال ہے؟

جواب:۔چچا کی شرعی ورثاء ان کی اولادیں ہیں اور میراث کے قاعدے کے مطابق چچا کی میراث ان ہی میں تقسیم ہونی تھی جو کہ ہوگئی ہے۔ ورثاء ہونے کے ناطے ان کے لیے اپنے والد کی میراث حلال اور پاک ہے۔ دست برداری کا جو وعدہ انہوں نے اپنے والد کی حیات میں کیا تھا ،اس کا اعتبار نہیں ہے کیونکہ وقت سے پہلے تھا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk