شیر جنگلی بھینسوں سے اپنی جان بچانے کیلئے درخت پر چڑھ گیا

June 11, 2021

افریقی ملک کینیا میں ببر شیر جنگلی بھینسوں سے اپنی جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

شیر اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ بھینسوں کا شکار کررہا تھا لیکن ان کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی جس کے باعث دیگر شیر فرار اور ایک درخت پر چڑھ گیا۔

بھیسوں کی وجہ سے شیر تقریباً ایک گھنٹے تک درخت پر چڑھا رہا جبکہ ناروے سے تعلق رکھنے والے اولو نامی فوٹوگرافر نے جنگل کے ان خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا ۔