قرضے، کرپشن او رسود معیشت کیلئے کینسر ہیں ،لیاقت بلوچ

June 12, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں مہنگائی، غربت،بے روزگاری، لاقانونیت، پارلیمانی، سیاسی، جمہوری رسوائی اور گدھوں کی افزائش میں اضافہ ہوا۔ ایوب خان،ضیاءالحق، پرویزمشرف کے بعد پی ٹی آئی دور میں ایک بار پھر مٹھی بھر خاندان امیر تر اور معیشت پر بالادست ہو گئے۔ قرضے، کرپشن، سود اور بدعنوانیاں معیشت کیلئے کینسر ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ایڈہاک ازم، اسٹیٹس کو اور فراڈ اعداد و شمار کے ساتھ قوم کو دھوکے دیئے جا رہے ہیں۔ سود اور قرضوں کے سدباب کے لئے قومی حکمت عملی بنانا ہو گی۔