حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

June 12, 2021


حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روز پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ برائے مالی سال 22-2021 پیش کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریر مکمل ہونے پر وزیر خزانہ کو مبارک باد بھی پیش کی تھی۔