نیب خورشید شاہ و خاندان کو ہراساں کررہا ہے، نئیر بخاری

June 12, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، نیب خورشید شاہ کو خاندان سمیت ہراساں کررہا ہے۔

نیّر بخاری نے فرخ شاہ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ترین کی گرفتاری ضروری نہیں، فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن ہے۔

نیّر بخاری نے کہا کہ نیب چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے ڈرتا ہے۔