علی رحمان خان نے اپنی ایک پرانی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دیدی

June 13, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار علی رحمان خان نے اپنی ایک پرانی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دی ہےکہ انہوں نے ازخود ایسا کیا تاکہ لوگوں کو حقیقت لگے۔2019 میں علی رحمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ریسٹورنٹ کے ملازم پر چیختے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟ جب کہ ویڈیو میں ملازم ان سے مسلسل معافی مانگ رہا تھا۔اداکار علی رحمان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں ان سے اس واقعے سے متعلق پوچھا گیا۔علی رحمان کا کہنا تھا کہ ʼلوگ آج بھی اس اشتہار کو سچا سمجھتے ہیں جب کہ وہ ایک آگاہی مہم تھی۔اداکار نے کہا کہ ʼصارفین کا ردعمل دیکھتے ہی مجھے جھٹکا لگا اور پھر سمجھ آیا کہ لوگ جو دیکھتے ہیں وہ یقین کرلیتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ʼمیں نے خود اس میں اس قسم کی چیزیں شامل کیں جس سے لگے یہ کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ حقیقت ہے، مجھے اس پر بہت گالیاں پڑیں، دوبارہ ایسا نہیں کروں گا۔خیال رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اداکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے تھے جس کے بعد انہیں خود صفائی دینا پڑی۔علی رحمان خان نے بعدازاں اپنا مؤقف بتایا کہ وائرل ویڈیو صرف ایک سوشل ایکسپیریمنٹ (سماجی تجربہ) تھا اور اس کا مقصد ملک میں ʼتم جانتے ہو میں کون ہوںاور وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔