وفاقی بجٹ میں وسیب کو یکسر نظر انداز کیا گیا،سرائیکستان قومی کونسل

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ میں سرائیکی وسیب کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،ہم یہ بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کی طرف سے منعقد ہونے والے بجٹ میں سرائیکی وسیب کا حصہ کے عنوان سے ہونیوالے سیمینار میں کیا گیا۔ صدارت ظہور دھریجہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ملک اللہ نواز وینس اور میاں نورالحق جھنڈیر تھے۔ سیمینار سے ملک جاوید چنڑ، رازش لیاقت پوری، شریف خان لشاری ، فہیم رضا و دیگر نے خطاب کیا۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ کا ایک باب پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے ہے جس میں سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کیلئے اربوں مختص کئے گئے ہیں مگر سرائیکی علاقے کو پسماندہ علاقہ ہی تسلیم نہیں کیا گیا اور نہ ہی پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے کوئی بجٹ مختص ہوا ہے۔ اس موقع پر اشرف پٹھانے خان، ثوبیہ ملک، ندیم بے وس، محمد رمضان انصاری و دیگر موجود تھے۔