ملزمان کی دکان پر فائرنگ پولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقہ طارق آباد میں بھاری اسلحہ سے لیس 6 افراد کا پراپرٹی ڈیلر کی دکان پر دھاوا، ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنادیا، ایک پولیس اہلکار کی سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو نشتر منتقل کیا گیا ، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔