پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، ایگزیکٹو ممبرسرحد چیمبر

June 13, 2021

پشاور (جنگ نیوز)صوبائی چیرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان و ایگزیکٹو ممبرسرحد چیمبر پشاور غلام بلال جاوید نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کووڈ-19 نے دنیا بھر کی معیشت کو زوال پذیر کیا وہاں عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں نے پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر مستحکم کیا ہے۔غلام بلال نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں طے کردہ اہداف قومی معیشت کو مزید آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مارچ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔ جس کے ثمرات آنے والے وقتوں میں عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔بلال جاوید کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا ہے۔