چائنہ سکیم میں 3دنوں سے گیس کی سپلائی بند،صارفین پریشان

June 13, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)چائنہ سکیم میں تین دنوں سے گیس کی سپلائی بند ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ چائنہ سکیم کے مکینوں نے بتایا کہ تین دن قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ کوڑا کرکٹ اٹھارہا تھا کہ گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کے بعد سوئی گیس کے عملے نے پائپ لائن کو جوڑدیا تاہم تین دن گزرنے کے باوجود گیس کی سپلائی بدستور بند ہے۔چیف انجنیئر ڈسٹری بیوشن لاہور ریجن راشد عنایت نے کہا ہے کہ چھ انچ کی پائپ لائن ٹوٹنے سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی تاہم والڈسٹی آفس کے عملے نےپائپ لائن کلمپ کر کے دوبارہ جوڑ دی ہے اور گیس کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔