دو افراد قتل، ایک شخص ٹریفک حادثہ میں چل بسا

June 13, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کونصرت بی بی نے بتایا کہ عدنان و دیگر 4 افراد نے میرے بھائی جنید کو نشہ آور چیز پلا کر اس سے موبائل اور نقدی چھین لی اور فلیٹ سے نیچے پھینک کر اسے قتل کر دیا۔ طارق مسیح نے تھانہ گولڑہ پولیس کو بتایا کہ میرا سالہ سمیوئل مسیح موٹر سائیکل پر جارہا تھا جس کو ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد اکرام نے غفلت و لاپرواہی سےڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹکر ماری جس سے وہ دم توڑگیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو عبدالغنی نے بتایا کہ گھر سے جمعہ کی ادائیگی کے لئے گلی میں پہنچا تو چھوٹے بچوں نے بتایا کہ تمہارے بھائی22سالہ عمران کو کسی موٹر سائیکل والے نے فائر مارے ہیں ۔ میں موقع پر پہنچاتو دیکھا کہ میرا بھائی عمران خون میں لت پت پڑا ہوا تھا جس کے سر پر فائر لگا ا تھا ۔ اسے کسی نے پسٹل کے فائر مار کر قتل کردیا۔