برطانوی سائنسدانوں کا کورونا کی موجودگی کی اطلاع دینے والا الارم بنانے کا دعویٰ

June 13, 2021

برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔ لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا، لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہیں، تفصیل جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔