38 بیویوں، 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ انتقال کرگئے

June 13, 2021

دو یا چار نہیں بلکہ 38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ زیونا چنا انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیونا چنا کا تعلق بھارتی ریاست میزورام سے تھا۔

ان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

خیال رہے زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوگئے تھے، ان کی عمر 76 سال تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا۔‘