افغانستان کی تمام اکائیاں اپنے مستقبل کاخود فیصلہ کریں،مرکزی علماء کونسل

June 14, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی)مرکزی علماء کونسل پاکستان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن افغانستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے منبر و محراب سے اپنا کردار ادا کریں افغانستان کی تمام اکائیاں متحد ہوں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ، چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی،وائس چیئرمین مولانا یار محمد عابد، وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، وائس چیئرمین مولانا محمد شعبان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے مذہبی ہم آہنگی اور پُرامن فضا کے قیام کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہئے۔