• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا قیمتی ہیرا دریافت

— فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
— فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی ریاست آرکنساس سے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا قیمتی ہیرا دریافت ہو گیا جس کی ممکنہ مالیت ایک ملین ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے اہلکار جیک پیراڈن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر’کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک‘ سے یہ ہیرا دریافت کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ جیک پیراڈن 12 سال سے زائد عرصے سے قیمتی پتھروں کی تلاش کر رہے ہیں اور اب تک 300 سے زائد جواہرات دریافت کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب جیک پیراڈن کو یہ قیمتی ہیرا ملا وہ ٹک ٹاک پر لائیو تھے، انہوں نے ہیرے کا نام ’امریکن ڈریم‘ رکھا ہے۔

کچھ ماہرین اور کلیکٹرز نے اس ہیرے کی قیمت ایک ملین ڈالرز سے زیادہ بتائی، تاہم ایک تجربہ کار ماہرِ جواہرات کے مطابق اسی حجم اور معیار کا ہیرا تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں فروخت ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا رواں سال اس پارک سے ملنے والا اب تک کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید