آج خون کے رضا کارانہ عطیےکےفروغ کا دن

June 14, 2021


آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کے رضا کارانہ عطیہ کے فروغ کا دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں رضا کارانہ خون کا عطیہ کا رجحان کم ہونے کے باعث خون کے مرض میں مبتلا افراد کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خون انسانی جسم کا سب سے اہم جز ،مگر پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں رضاکارانہ خون کا عطیہ کرنے کا رجحان کم ہے اور بدقسمتی سے کوروناکے باعث اس میں کئی گنا کمی مزید ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کو سالانہ30 لاکھ خون کے عطیات کی ضرورت پڑتی ہے جس کا 50 فیصد بھی مکمل نہیں ہوپاتا۔

ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کے خون کے عطیے سےتین لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتیں ہیں۔

خون کے رضاکارانہ عطیات کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی سطح پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال 14 جون ورلڈ بلڈ ڈوبر ڈے منایا جاتاہے۔

پاکستان میں خون عطیات کی سب سے زیادہ ضرورت تھکیسمیا اور ہیموفکیا سمیت خون کے مختلف امراض میں مبتلا افراد کو ہوتی ہے ۔۔