اُشنا شاہ کی بولڈ تصویروں کے چرچے

June 14, 2021

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔


انہوں نے لال ساڑھی میں سلور کی چوڑیاں پہنی اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاراؤں نے بھی بہت پسند کیا۔

اداکارہ کی جانب سے تصویروں کے سامنے آنے کے بعد سے ہی ان کے مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

اُشنا شاہ کی ان تصاویر پر صبا قمر اور کبریٰ خان، آئمہ بیگ، ثنا فخر اور صبور علی بھی ان کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئی ہیں۔

انہوں نے مختلف ایموجیز کے ذریعے ان کی خوبصورتی کو سراہا۔

واضح رہے کہ اُشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔