’بالاخاتون‘ کی ساتھی اداکارہ کیساتھ سیلفی

June 14, 2021

سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوس عثمان‘ میں مرکزی کردار، عثمان کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اوزے ٹائر نے اپنی ساتھی اداکارہ آئسن گرلر کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔

اداکارہ اوزے ٹائر نے اداکارہ آئسن گرلر کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

اس سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ آئسن گرلرنےسیریز ’کورلوس عثمان‘ میں کلوکاہسار کی شہزادی صوفیا کی اسسٹنٹ ہیلن کا کردار ادا کیا ہے۔

تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔