• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی رات ٹروتھ سوشل پر 50 سے زائد پوسٹس کر دیں۔

ٹرمپ نے ان پوسٹوں میں دیرینہ شکوے دہرائے، سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد سازشی نظریات گھڑے۔

امریکی صدر نے اپنی پوسٹوں میں اے آئی سے بنی تصاویر بھی لگائیں، جن میں ایرانی جہازوں اور سمندری کشتیوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا، ڈالر پر ٹرمپ کی تصویر چھپی دکھائی گئیں۔

ایک اور تصویر میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کو گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوبے ہوئے دکھائے گیا۔

ٹرمپ نے تصویروں کے ساتھ ذو معنی جملے بھی لکھے، سوشل میڈیا صارفین نے عجیب و غریب پوسٹیں شیئر کرنے پر امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ چین روانگی سے پہلے ٹرمپ سوشل میڈیا پر انتہائی پاگل پن والی باتیں شیئر کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید