برطانیہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے کثیرالقومی مشن میں ڈرون، جیٹ اور جنگی جہاز فراہم کرے گا۔
برطانوی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ مشن کیلئے بارودی سرنگ تلاش کرنے والا خود کار نظام، ٹائفون جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگون فراہم کرے گا۔
اس مشن کیلئے بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرونز اور اینٹی ڈرون نظام کیلئے 115 ملین پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خود مختار اور قابلِ اعتماد ہوگا۔