بورے والا کے تعلقہ ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون ڈاکٹر سے تلخ لہجے میں گفتگو کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مبینہ طور پر خاتون مریضہ کے علاج میں تاخیر پر لیڈی ڈاکٹر سے باز پرس کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سی ٹی اسکین میں تاخیر پر گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر سے سوال کیا تھا۔
ایم ایس عمران بھٹی کے مطابق ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر سی ٹی اسکین فارم بھرنے کی مجاز نہیں تھیں۔
سارے معاملے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کے رویے پر تشویش ظاہر کی اور کہا خاتون ڈاکٹر کی سر عام سرزنش غیر مناسب اقدام ہے۔
کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے انکوائری اور اسسٹنٹ کمشنر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔