• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کے 72 دن بعد تہران سے مسافر طیارے کی کراچی آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 72 دن بعد ایرانی ایئر لائن کی جانب سے تہران سے کراچی کیلئے دو طرفہ پرواز آپریٹ کی گئی۔ 

تابان ایئر کی پرواز ٹی بی این 7211 امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران سے صبح 9 بجے روانہ ہوکر 11 بجے کراچی پہنچی۔

35 سال پرانا روسی ایئر بس اے 320 طیارہ پرواز ٹی بی این 7212 لے کر تہران روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ 27 فروری کے بعد تہران سے کراچی کے لیے یہ پہلی براہ راست کمرشل پرواز تھی۔ اس سے قبل مسافر دبئی کے راستے تہران کا سفر کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید