لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرلز ہاسٹل کا اکاؤنٹنٹ نکلا، ملزم گرفتار

June 14, 2021

کراچی کے علاقے کشمیر روڈ سے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ہاسٹل کا اکاؤنٹنٹ نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، گرلز ہاسٹل کے اکاؤنٹنٹ نے لڑکی کو ڈرا دھماکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، تاہم لڑکی کی ایم ایل رپورٹ تاحال نہیں آئی۔