سندھ میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی

June 15, 2021

سندھ میں 16 سے 19 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جون کو کراچی میں بھی گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی بحیرہ عرب کی ہوائیں 16 جون کو سندھ میں داخل ہوں گی۔

سندھ کے تمام اضلاع میں ہلکی بارش، گرج چمک اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی شدت کم ہوجائے گی۔

بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔