خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

June 15, 2021

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی صوبے کے 22 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈکی گئی۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد رہی، ایبٹ آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی، ادھر دیرلویئر میں 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کوہاٹ میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔