کراچی کو پانی فراہم نہیں کرسکتے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہتھیار ڈال دیے

June 15, 2021

کراچی کو پانی فراہم نہیں کرسکتے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر بورڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کلفٹن نے ہتھیار ڈال دیے۔

سپریم کورٹ میں جاری کیس میں ایم ڈی واٹر بورڈ اور سی ای او کلفٹن نے شہر کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہتھیار ڈال دیے۔

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ ٹینکروں کے ذریعے بھاری رقم کے عوض پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہی واٹر ٹینکرز واٹر بورڈ کی پانی کی لائنوں سے پانی حاصل کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نظر آتا ہے کہ ٹینکر سے پانی فروخت کرکے کراچی کی عوام سے بھاری پیسہ کمایا جارہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ کنٹونمنٹ ایریاز اور ڈیفنس میں بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔