فائر سیفٹی اقدامات کیلئے 10 فیصد فیس شامل کرنے کی تجویز

June 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلند عمارتوں کی تعمیر سے قبل کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ سے این او سی جاری کرنے والی کمیٹی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بلڈنگ پلان کی منظوری کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی میں فائر بریگیڈ کا ایک ممبر شامل کرنے اور ایس بی سی اے کے ہر بلڈنگ پلان میں فائر سیفٹی اقدامات کے لئے 10 فیصد فیس شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے،مذکورہ 6 رکنی کمیٹی کا دوسرا اجلاس کنوینر کمیٹی، مشیر قانون کے ایم سی عذرا مقیم کی صدارت میں ہوا جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میںاین او سی جاری کرنے اور اس کے لئے فیس کے نفاذ کے حوالے سے پالیسی وضع کرنے کے ساتھ بلند عمارتوں اور تمام گھریلو اور تجارتی منصوبوں کی فائر انشورنس کی ادائیگی میونسپل یوٹیلیٹی چارجز سے منسلک کرنے پر بھی غور کیا گیا اوراین او سی کا اجراء بہتر اور موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔