پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود نشان عبرت بن گئے، صادق عمرانی

June 16, 2021

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سطحی سیاست کے حامل غیر نظریاتی افراد کا قوم پر مسلط کیا جانا پاکستانیوں کیلئے رواں صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ ملک نظریات کو بنیاد بنا کر قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ مساوات پر عمل پیرا رہتے ہوئے ملک میں بسنے والی ہر چھوٹی بڑی قوم ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتے ہوئے ملک کی اجتماعی ترقی میں اپنا کلیدی کردارادا کرسکے مگر نظریہ ضرورت کی لیبارٹری کے لاحاصل تجربات نے اسے تجربہ گاہ ہی بنا ڈالا یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ ایک تسطیل سے کئے جانے والے ناکام تجربات کے ملک کو فائدہ پہنچانے کی بجائے ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار کئے رکھا قوم آج بھی وہیںکھڑی ہے جہاں سے اس نے اپنے سفرکا آغاز کیا تھا انہوں نے کہا کہ ان ابتر اور گمبھیر حالات میں جب ملک دولخت ہوچکا تھا باقی ماندہ ملک پر بے یقینی اور مایوسی کے بادل انتہائی گہرے اور ایک اور طوفان کے پتہ دینے لگے تھے ایسے میں ایک مرد آہن میدان عمل میں اترا اور اس نے اپنی سیاسی بصیرت و سیاسی تدبر کو بروئے کار لاتے ہوئے ناصرف بکھیری و اجڑی قوم کو ایک جھنڈے پر پھر سے متحد کیا بلکہ قلیل عرصے میں ملک کو ایٹمی طاقت کے طور پر اقوام عالم میں متعارف بھی کروایا یہ ناقابل فراموش کارنامہ انہوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا بلکہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمارے قومی تشخص کو پہچان دی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوی مادر وطن سے حقیقی محبت کی پہچان ہیں یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ حقیقی جیالوں کی تیسری نسل استحکام پاکستان کے جاری سفر میں شامل ہے صادق عمرانی نے کہا کہ اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پیپلز پارٹی کو ملک کی سیاسی بساط سے ختم کرنے والے خود نشان عبرت بن گئے۔