تاجروں کی دورانیہ بڑھانے کی سفارشات صوبائی حکومت کو بھیجیں گے ، ڈپٹی کمشنر

June 17, 2021

راولپنڈی ( جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق سےمرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر منیر بیگ مرزا نےتاجر لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔ تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ تاجر بھی کووڈ 19 کے لاک ڈاون ایس او پیز کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کی ٹائمنگ رات 11تک بڑھائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ہم یہ سفارشات صوبائی حکومت کو لکھ دیں گے ، حتمی فیصلہ وہ کرے گی۔