وزیر اعظم کی کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچایا جا سکتا ،اختیار ولی خان

June 17, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن رہنمائوں نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی طرف سے اپوزیشن قائدین کی کردار کشی اور دوبارہ اقتدار میں آنے کی بھڑکیں مارنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویز خٹک کو دوباہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے کی بجائے اپنی خیر منانی چاہیئے ،بی آر ٹی ،بلین ٹریز ،و مالم جبہ سکینڈل میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پرویز ختک کے لئے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے ،حکومت ختم ہوتے ہی پرویز خٹک جیل میں ہونگے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان ،صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ ،پرونشنل و سنٹرل کمیٹی کے ارکان راشد محمود خان بابوزئی ،ملک ندیم خان ،محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ ،جمیعت علماء اسلام کے رہنمائوں حاجی غلام علی ،الحاج احمدزادہ خان بٹ خیلہ ،نعیم قاسمی ،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب ،صوبائی سیکٹری مالیات سرتاج خان دوران پور ،ضلع نوشہرہ سکٹری مالیات فضل مولا چٹان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی طرف سے اپوزیشن قائدین کی کردار کشی و دوبارہ اقتدار میں آنے کی بھڑکیں مارنے پر رودعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھرتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلاف نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ ،حکمران جماعت میں اختلافات بڑتے جارہیں ہیں ،ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کے بے دریغ وسائل کے باوجود چاروں صوبوں میں حکمران جماعت کی اپنی جیتی ہوئی نشستوں اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقہ میں حکمران جماعت کی عبرتناک شکست سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر لیاہے ،بڑکیں مارنے سے نہ تو اپویشن کا رواسہ روکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم کی کشتی کو ڈوبے سے بچا یا جا سکتا ہے ۔