اگر آن لائن آرڈر کینسل کرنے کے بعد موصول ہوجائے؟

June 18, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔آئٹم کا آن لائن آرڈر کیا، بیچنے والے نے آرڈر دس دن میں بھیجنے کا وعدہ کیا، دس دن میں آرڈر وصول نہیں ہوا، دس دن اور انتظار کیا ،آرڈر نہیں وصول ہوا، مکمل بیس دن بعد آرڈر پر ریفنڈ لےلیا، ریفنڈ لینے کے بیس دن بعد آرڈر وصول ہو گیا۔ ایسی صورت میں کیا آرڈر فری ہو گیا؟ یا پیسے دینے ہیں ؟ پیسے تاخیر سے ڈ یلیوری پر جرمانہ لگا کے کم دینا جائز ہے ؟

جواب:۔چیز واپس کمپنی کو بھیج دیں یا قیمت ادا کرکے رکھ لیں۔ تاخیر سے ڈیلیوری پر رقم کم کرنا جائز نہیں۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk