کراچی: نگلیریا سے دو ہلاکتوں کے بعد محکمہ صحت متحرک

June 17, 2021

کراچی میں رواں سال نگلیریا سے دو ہلاکتوں کے بعد محکمہ صحت متحرک ہوگیا۔

کراچی میں رواں سال نگلیریا سے دو ہلاکتوں کے بعد محکمہ صحت متحرک ہوگیا اور فوری طور پر انسداد نگلیریا کے سلسلے میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس، سوئمنگ پولز اور مساجد کے ٹینک میں پانی میں کلورین کے مقدار کو مانیٹر کرے گی۔

کمیٹی مطلوبہ مقدار سے کم کلورین سامنے آنے پر قانونی کارروائی بھی کرے گی۔