سانحہ ماڈل ٹاون کےقاتلوں کو سزا دی جائے،مظاہرین

June 18, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستا ن عوامی تحریک خیبر پختونخوا نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ مظاہرے کی قیادت خالد درانی اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ریاستی دہشتگردی میں انسانیت کے قتل عام میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کو سات سال گزرنے کے باجود متاثرین ماڈل ٹاون کو انصاف نہیں ملا جو ظلم کی انتہاء ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔