دنیابھر ميں بے گھر افراد کی تعداد 82 ملین سے زائد ہو گئی

June 18, 2021

دنیا بھر ميں بے گھر افراد کی تعداد 82 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی رپورٹ کے مطابق شام ، افغانستان،صومالیہ اور یمن میں جاری بحران،ایتھوپیا اور موزمبیق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باوجود تقریبا تین ملین افراد بے گھر ہوئے۔

یواین ایچ سی آرکے چیف کا کہناہے کوروناوائرس کے دوران معیشتوں سمیت ہر چیز رک گئی لیکن جنگ، تصادم ،تشدد اور امتیازی سلوک جاری رہے۔

دوہزار گیارہ میں بے گھر افراد کی تعداد40ملین کے قریب تھی۔