خیبر پختونخوا،بلدیاتی اداروں کے فنڈز 10فیصد کم ،پٹرول پمپس او ر CNGا سٹیشنز پر سالانہ 45ہزار روپے کا ٹیکس عائد

June 19, 2021

پشاور(گوہرعلی خان) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مالی وسائل میں اضافے کے لئے زرعی آمدنی پر عائد ٹیکسوں سمیت مختلف ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے صوبے کے بلدیاتی اداروں کے مالی اختیارات میں بھی کمی کردی ہے، بلدیاتی اداروں کے فنڈز بھی 10فیصد کم کردیے، پٹرول پمپس او ر سی این جی سٹیشنز پر سالانہ 45ہزار روپے کا ٹیکس عائد کیاگیا ہے،اس سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ نے جمعہ کے روز صوبے کے نئے مالی سال 2021-22 ء کا فنانس بل ایوان میں پیش کیا ،بل کے صوبائی حکومت نے صوبے میں زرعی انکم ٹیکس کی شرح میں ردبدل کرتے ہوئے اب زرعی آمد ن پر مختلف شرح تناسب کے ساتھ فکسڈ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے فنانش بل کے مطابق اسی طرح زرعی انکم ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے سالانہ 6 لاکھ سے ساڑھے آٹھ لاکھ تک کی آمدن پر 5فیصد ، ساڑھے آٹھ لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 7.5 فیصد کے علاوہ ساڑھے بارہ ہزار روپے ،10 لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے تک کی آمدن پر 10 فیصد کے علاوہ 23 ہزار 750 روپے ، ساڑھے بارہ لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے کی آمدنی پر سالانہ 15 فیصد کے علاوہ 48 ہزار 750 روپے جبکہ 15 لاکھ کی آمدن پر 17.5 فیصد کے علاوہ 92 ہزار پانچ سو روپے کا ٹیکس عائد کیا گیاہے ۔