پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے فرار لڑکا پکڑا گیا

June 19, 2021

آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے فرار ہونے والا خیبر پختون خوا کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والا لڑکا گوجرہ کے قریب سے پکڑا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 14 سالہ لڑکے کو ایم 4 موٹر وے پر چیکنگ کے دوران بس سے پکڑا گیا۔

لڑکے کے والد نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے منع کیا تھا، جس پر لڑکا مردان میں واقع گھر سے فرار ہو کر بس کے ذریعے کراچی جا رہا تھا۔

والد نے موٹر وے کی ہیلپ لائن پر بھی بیٹے کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔